اوٹاوا، خواتین کی افرادی قوت میں اضافہ کیلئے ڈے کیئرسسٹم کے فروغ کی اپیل
خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی ایک کینیڈین خاتون نے حکومت سے درخواست
کی ہے کہ اگروہ مدد کریں تو افرادی قوت میں خواتین کے اضافہ کیلئے وہ دن
میں بچوں کا خیال رکھنے والے بین الاقوامی طرزکے ڈے کیئر سینٹرز کاسسٹم
بنانے کیلئے سخت محنت کرسکتی ہیں۔
بروک یونیورسٹی سے تعلق رکھنے ولای کیٹ بیزن سن نے خود کے نسائی حکومت ہونے
کا اعلان کیااورکہاکہ وہ جدید طرز کا بین الاقوامی سسٹم بناناچاہتی ہیں
تاکہ وہ خواتین کی بھرپورحوصلہ افزائی کرکے انہیں کام کرنے والے افرادی قوت
میں شامل کرسکیں۔
کینیڈین وزارت خزانہ ملک بھرمیں قائم بچوں کے سینٹرزکودی جانے والی امدادکو
ایک دہائی کے دوران سات اعشاریہ پانچ ملین ڈالرتک کم کرنے کاسوچ رہی ہے
اور اس سلسلے میں متعلقہ وزارت کے وزیر کے ساتھ میٹنگ کیلئے وفاقی حکومت نے
دعوت نامے بھی جاری کردیئے ہیں۔