واشنگٹن، میں نے امریکی عوام کی حفاظت کی قسم
کھائی تھی، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’میں نے امریکی عوام کی حفاظت کی قسم
کھائی تھی‘ ڈیموکریٹس میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلیے فنڈنگ کیلیے
راضی ہوجائیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کا معاملہ
مزید شدت اختیار کرگیا، امریکی صدر نے نشریاتی اداروں کے ذریعے قوم سے خطاب
کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی بارڈر پر دیوار نہ ہونے سے جرائم پیشہ افراد
امریکا میں داخل ہورہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنوبی بارڈر پر دیوار کی تعمیر امریکا
کی قومی سلامتی کے لیے انتہائی ضروری ہے، دیوار کی تعمیر سے امریکا میں
بڑھتے ہوئے جرائم کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس نے میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلیے
فنڈنگ سے مسلسل انکار کررہے ہیں، مسئلے کے حل کے لیے ڈیموکریٹس کو آج وائٹ
ہاوس طلب کیا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کا مسئلہ 45 منٹ میں حل ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب ڈیموکریٹس کے رہنماؤں نے ٹرمپ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’ٹرمپ نے امریکی عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔