لاہور، بڑی بڑی باتیں کرنے والے آج دنیامیں بھکاری بن کر گھوم رہے ہیں،مشاہداللہ خان
مسلم لیگ
نون کے مرکزی رہنماسینیٹرمشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ کل تک جو اتنی بڑی
بڑی باتیں کیا کرتے تھے وہ آج پوری دنیامیں بھکاری بن کر کاسہ لیکر گھوم
رہے ہیں جس سے نہ صرف پاکستان رسوا ہورہا ہے بلکہ عوام کو بھی شرمندگی
ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جتنے بھی پیسے مل رہے ہیں وہ سب ایک سال میں واپس
دینے ہیں جس کے بعد صرف اورصرف سود واپس دینا ہوگاپھر اس کے بعد ملک وقوم
کاکیا ہوگا۔
کوٹ لکھپت جیل کے باہر ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بحالی اور بقا کیلئے نوازشریف کے ساتھ ان کے
بھائی شہباز شریف بھی جیل کاٹ رہے ہیں جبکہ ان کی بیٹی مریم نوازنے جس
بہادری سے جیل کاٹی ہے وہ بھی قابل ستائش ہے،اس سب کے دوررس نتائج برآمد
ہوئے ہیں اور اچھے نتائج کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہ نوازشریف نے
سرجھکایا ہے اورنہ ہی اس کے کروڑوں ساتھی سرجھکائیں گے،عوام کاحق حکمرانی
اور جمہوریت بحال ہوکر رہے گی۔
سینیٹرمشاہداللہ خان نے کہا ٹھیک ہے
ہمارالیڈر ہمارے ساتھ نہیں ہے جس کا ہمیں بہت افسوس ہے،جبکہ ساتھ ہی اس بات
پر بھی افسوس ہے کہ عام انتخابات اگرشفاف اورمنصفانہ ہوتے تو آج پاکستان
بہت آگے جاچکاہوتا،موجودہ مسلط شدہ حکومت نے پاکستان کو ترقی کی دوڑ میں
پیچھے کردیا ہے۔