لاہور، نوازشریف ناانصافی پرمبنی انتقامی احتساب سے گزررہے ہیں، راناثنااللہ
سابق
وزیرقانون پنجاب راناثنااللہ کاکہنا ہے کہ نوازشریف ایک ایسے احتسابی عمل
سے گزررہے ہیں جس کا کوئی جوازاور بنیاد نہیں ہے، یہ سب اصل میںناانصافی
پرمبنی انتقامی احتساب ہے،انہیں بلاجواز قید میں رکھاگیا ہے۔ملک کے نظام کی
جڑالیکشن ہیں اگرالیکشن ہی ٹھیک نہیں ہونگے تو پھر تمام نظام خرابی
کاشکارہوجائے گا۔
کوٹ لکھپت جیل کے باہرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں
نے کہا کہ اس وقت ملک کی معاشی صورتحال بھی انتہائی خراب ہوچکی ہے،
مزدورکومزدوری نہیں مل رہی ،دکانداروں کی فروخت ختم ہوچکی ہے،فیکٹری مالکان
فیکٹریاں بند کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں جبکہ ملک بھرمیں تمام کاروبار منجمد
ہوچکے ہیں۔
راناثنااللہ
نے کہا کہ اس وقت ملک دوبارہ خراب صورتحال کی جانب جارہاہے،دہشت گردوں نے
دوبارہ سراٹھاناشروع کردیا ہے، ملک میں دہشت گردی دوبارہ شروع ہوچکی ہے۔