Jan 10, 2019 05:44 pm
views : 400
Location : Election Commision of Pakistan
Islamabad- PTI Leader Khurram Sher Zaman Media Talk
کراچی، آصف زرداری نے اثاثے چھپائے، خرم شیر زمان
پاکستان تحریک انصاف سے کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے سابق صدر مملکت
اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف نااہلی کی
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست جمع کرادی۔
درخواست جمع کرانے کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے
دھوکہ دہی کے تحت اپنے اثاثے چھپائے، قواعد وضوابط کے تحت جو شخص اپنے
اثاثے چھپائے وہ صادق وامین نہیں رہتا، لہٰذا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کیس
کو ہم نے منطقی انجام تک پہنچانا ہے، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن آف
پاکستان میں یہ درخواست دی ہے کہ اس کیس کو ہمیں سپریم کورٹ تک لے جانے کی
اجازت دی جائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوال یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو پاکستان سے
کرپشن کے خاتمے کیلئے مینڈیٹ ملا ہے۔ جن لوگوں نے ملک کا پیسہ لوٹا ہے ان
لوگوں کو جیلوں میں ڈالنا ہے اور لوٹا ہوا پیسہ ملک میں واپس لے کر آنا ہے،
یہ جائیداد اور دولت یہ اثاثے کس طرح خریدے گئے اور کن وجوہات کی بناء پر
ان اثاثوں کو چھپایا گیا پارٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ان کیسوں کو منطقی
انجام تک پہنچایا جائے گا اور انشاء اللہ ہم کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔