Jan 10, 2019 05:45 pm
views : 305
Location : Punjab Assembly
Lahore- Information Minister Punjab Fayyaz ul Hassan Chohan Media Talk
لاہور، عدالت عظمیٰ نے حمزہ شہباز کے تایا کو سسلین مافیا اور پورے خاندان کو گاڈ فادر مافیا قرار دیا، فیاض الحسن چوہان
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ میں نے پنجاب اسمبلی
میں دو مرتبہ باقاعدہ کھڑے ہو کر معافی مانگی اور ایک مرتبہ پھر میڈیا
نمائندوں سے ان کے جذبات مجروح ہونے پر معافی طلب کرتا ہوں۔
پنجاب اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کل بڑی بڑی بڑھکیں مار
رہے تھے، انہوں نے نہ جانے کہاں سے اعدادوشمار تلاش کئے تھے کہ ہمارے دور
میں زرمبادلہ کے ذخائر اتنے تھے، اسٹاک ایکسچینج یہ تھی، ایکسپورٹ لیول یہ
تھی، ریلوے چلا نہیں اڑا کرتی تھی، اس طرح کی ساری بڑھکیں ماری لیکن وہ دس
جلدیں بھول گئے جو دو سالوں کی محنت کے بعد جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ میں
پیش کی تھیں، ان کے تایا ابو سے متعلق وہ دس جلدیں تھیں، اس دس جلدوں کے
اندر وائٹ کالر کرائمز تھے اس میں ایسی تابناک ،بے مثال ،لازوال اورشاندار
تاریخ بیان کی گئی تھی کہ عقل دھنگ رہ جاتی تھی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ میں حمزہ شہباز کے تایا ابو کو
سسلین مافیا اور ان کے پورے خاندان کو گاڈ فادر مافیا قرار دیا گیا اور
کہا گیا تھا کہ یہ کرپٹ، بدیانت، چور اور جھوٹے ہیں ۔ سپریم کورٹ کسی بھی
ملک کی سب سے اعلیٰ وارفع عدالت ہوتی ہے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر عمران خان پچھلے ساڑھے
چار مہینوں سے میرے اور آپ کے بچوں کی زندگیاں سنوارنے کیلئے محنت کررہے
ہیں ۔