اوٹاوا، کینیڈا میں ڈرون اڑانے کے خواہشمندوں کو آن
لائن امتحان پاس کرکے ڈرون پائلٹ سرٹیفکیٹ لینا ہوگا، وزیر ٹرانسپورٹ
کینیڈا کے وفاقی وزیرٹرانسپورٹ مارک گیریو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے
اعلان کردہ نئے قانون کے مطابق کینیڈا میں ڈرون اڑانے کے خواہشمندوں کو آن
لائن امتحان پاس کرکے ڈرون پائلٹ سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔
کینیڈین حکومت کے نئے قوانین یکم جون سے نافذالعمل ہیں جو ملک بھر کے تمام
ڈرون آپریٹرز پر لاگوں ہونگے چاہے وہ ڈرونز کوتحقیقی مقاصد کیلئے استعمال
کررہے ہوں، روزمرہ کاموں کیلئے یا پھر کسی اورکام کیلئےلائسنس لینے والے ڈرون آپریٹرز کو اپنے ڈرونز کی رجسٹریشن کروانے کے بعد
ڈرونز پررجسٹریشن نمبر لگانے ہونگے،حکومت نے بنیادی رجسٹریشن کیلئے عمر کی
حد کم سے کم 14سال رکھی ہے جبکہ ایڈوانس لیول کیلئے عمر کی حد 16سال رکھی
گئی ہے۔
کینیڈا میں ڈرون اڑانے والے لائسنس یافتہ پائلٹس کے ڈرونز کی فضائی حد زمین
سے 122میٹریا400فٹ تک ہوگی اس سے زیادہ بلندی پر ڈرونز اڑانے کی اجازت
نہیں ہوگی
وفاقی حکومت کی جانب سے نئے متعارف کروائے گئے قوانین کے تحت ڈرونز کا کم
سے کم وزن 250سو گرام جبکہ زیادہ سے زیادہ وزن 25کلو ہوگا، ان نئے قوانین
کامقصد ہوائی جہازوں کے سفر کومحفوظ بناتے ہوئے ڈرونز استعمال کرنے والوں
کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔
نئے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے 25ہزار ڈالر جرمانہ اورقید کی سزامتعین کی گئی ہے ۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کینیڈا کی جمع کروائی گئی دستاویزات کے مطابق حالیہ برسوں
میں فضائی حفاظت کے معاملات میں بہت زیادہ گڑبڑ دیکھی گئی ہے جس کی بڑی وجہ
مسلسل فضائی حادثات میں اضافہ ہے کیونکہ 2014میں ہونے والے 38حادثات
2017میں بڑھ کر 135تک پہنچ گئے ہیں۔