اوٹاوا، حال ہی میں منظر عام پر آنے والے افغان گلوکار سلیم مفتون کینیڈین وزیراعظم کے ہم شکل نکلے
حال ہی میں منظر عام پر آنے والے افغان گلوکار سلیم مفتون کینیڈین وزیراعظم
جسٹن ٹروڈوکے ہم شکل نکلے،اگر آپ نے افغانستان کا گلوکاری کامشہور پروگرام
’’افغان اسٹار ‘‘ دیکھا ہے توآپ کو اس میں ایک چہرہ جاناپہنچانا محسوس ہوا
ہوگا جوافغان گلوکار سلیم مفتون ہے جن کی شکل کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو
سے بہت زیادہ ملتی ہے۔
گلوکاری کا پروگرام ’’افغان اسٹار ‘‘افغانستان میں بہت مشہور ہے جو ملک بھر
میں بہت زیادہ دیکھا جاتا ہے،اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا
جاسکتا ہے کہ اس وقت اس پروگرام کا تیرہواں سیزن چل رہا ہے، اسی تیرہویں
سیزن میں کینیڈین وزیراعظم کے ہم شکل سلیم مفتون گلوکار بن کر دنیا کے
سامنے آئے ہیں۔
افغانستان میں اقوام متحدہ کے ڈویلپمنٹ پروگرام میں کام کرنے والے
عزیزفیاض کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ میں افغان گلوکار اور کینیڈین وزیراعظم
جسٹن ٹروڈو کے بہت زیادہ مماثلت کی نشاندہی کی گئی تھی۔یہ مماثلت افغان
عوام نے کے علم میں نہیں آسکی۔
افغان زرائع ابلاغ کے مطابق شمال مشرقی صوبے بدخشاں سے تعلق رکھنے والا
سلیم مفتون موسیقی کا طالب علم ہے اور وہ مخصوص افغان ثقافتی انداز میں
گانے گاتا ہے ۔