Jan 10, 2019 07:11 pm
views : 505
Location : British Colombia
British Colombia- Trudeau is holding a public town hall in Kamloops
برٹش کولمبیا، کینیڈین وزیراعظم کی کملوپس کے بلدیاتی
ہال میں منعقدہ عوامی میٹنگ میں شرکت
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے برٹش کولمبیا کے شہر کملوپس کے بلدیاتی
ہال میں منعقدہ عوامی میٹنگ میں شرکت کی جہاں پر ہونے والی بات چیت
اورمباحثہ میں معیشت کے معاملات پر سے پہلے گفتگو کی گئی ۔
عوامی میٹنگ میں جس موضوع پر سب سے زیادہ بات چیت اوربحث کی گئی وہ ٹرانس
ماؤنٹین پائپ لائن کی توسیع کا معاملہ ہے۔پبلک میٹنگ میں شریک عوام کی
اکثریت ٹرانس ماؤنٹین پائپ لائن کی توسیع کے منصوبے کے حق میں تھی کیونکہ
اس سے روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہوگا جبکہ مخالفین فضائی آلودگی کی وجہ
سے اس بڑے اوراہم منصوبے کی مخالفت کررہے ہیں۔
اس سے پہلے پارٹی فنڈنگ کیلئے منعقدہ ظہرانے میں شرکت کیلئے آتے ہی
وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے ٹرانس ماؤنٹین پائپ لائن کے 100سے زائد حامیوں اور
مخالفین سے ملاقات بھی کی تھی۔