واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹس ارکان کانگریس کے درمیان حکومت شٹ ڈاؤن سے متعلق مذاکرات ناکام
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹس ارکان کانگریس کے درمیان حکومت شٹ
ڈاؤن سے متعلق مذاکرات ناکام ہوگئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹس ارکان
کانگریس سے
مذاکرات کے دوران برہم ہوگئے اور میز پر زوردار ہاتھ مار کر مذاکرات چھوڑ
کراٹھ گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذاکرات کی ناکامی کے بعد صحافیوں سے
گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھاکہ رکن کانگریس چک شومر اور ہاؤس
اسپیکر نینسی پلوسی سے مذاکرات وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہاؤس اسپیکر حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کیے بغیر مطالبات سننا
نہیں چاہتیں، میں نے نینسی سے کہا اگرشٹ ڈاؤن ختم کروں تو دیوار کی منظوری
دیں گے؟
جواب میں ہاؤس اسپکر نینسی پلوسی نے دیوار کی منظوری دینے سے انکار کردیا، جس کے بعد میں نے کہا ’الوداع، بائے بائے‘۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ری پبلکن دیوار بنانے کے معاملے پر متحد ہیں، میں ملک میں ایمرجنسی بھی لگا سکتا ہوں۔