تل ابیب، سابق اسرائیلی وزیرگونن سگیو نے ایران کے لیے جاسوسی کا اعتراف کرلیا
سابق اسرائیلی وزیرگونن سگیو نے ایران کے لیے جاسوسی کا اعتراف کرلیا،
انہیں 11 سال قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔ اسرائیلی وزیرانصاف کا کہنا ہے
کہ سابق اسرائیلی وزیر گونن سگیو نے ایران کے لیے جاسوسی کرنے کا جرم قبول
کرلیا۔سابق وزیرگونن سگیو کے اعتراف جرم کے بعد انہیں گیارہ برس قید کی سزا
سنائی جاسکتی ہے۔
گونن سگیو90 کی دہائی میں وزیربرائے توانائی تھے اور مبینہ طور ایرانی
انٹیلیجنس ایجنسی نے انہیں اس وقت ریکروٹ کیا جب وہ نائجیریا میں تھے۔سابق
اسرائیلی وزیرکو مئی میں استوائی گنی کے دورے کے دوران حراست میں لیا
گیا تھا اور اسرائیلی پولیس کی جانب سے درخواست پران کو اسرائیل بھیجا گیا۔
گونن سگیو جو پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹرہیں، انہیں 2005ء میں منشیات کی اسمگلنگ
اور جعلی سفارتی پاسپورٹ رکھنے کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔