Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 10, 2019 08:20 pm views : 483

Location : Domestic Place

Lahore- NAB chairman reiterates on logical end in all mega corruption cases
  • Urdu

لاہور، این آر او کسی بھی شکل میں ہو، نیب حصہ نہیں بنے ہوگا، چیئرمین نیب

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ میگا کرپشن کیسوں کو منطقی انجام تک پہنچانا قومی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا لاہور میں خطاب میں کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو کا رجحان کسی ایک کی طرف ہے، ایسی بات نہیں ہے۔ اگر ایک جرم سرزد ہوا تو اس کی انکوائری سے کوئی روک نہیں سکتا۔ موجودہ حکومت کی طرف سے آج تک یہ دباؤ نہیں آیا کہ کسی قسم کی رعایت دی جائے، تاہم اگر حزبِ اقتدار کی طرف سے دباؤ آ بھی جاتا ہے تو نیب سرنگوں نہیں ہوگا۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے تمام سیاستدان چاہے حکومت سے ہوں یا اپوزیشن سے سب برابر ہیں، کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ہم نے حزب اقتدار کو حزب اختلاف پر کسی قسم کی کوئی ترجیح دی ہو، ہمارے لئے تمام سیاستدان قابل احترام ہیں، کبھی ایسی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی ہو گی کہ کسی سے ذاتی انتقام کا تصور ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کسی گروپ، یا کسی حکومت سے کوئی تعلق نہیں، ہمارا پاکستان سے تعلق ہے۔ اگر ایک جرم سرزد ہوا تو اس کی انکوائری سے کوئی روک نہیں سکتا، میگا کرپشن کیسوں کو منطقی انجام تک پہنچانا قومی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ این آر او کسی بھی شکل میں ہو نیب اس کا حصہ نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کو کم از کم نیب کو منشا بم تو نہیں کہنا چاہیے، نہ کبھی نیب منشا بم تھا اور نہ ہی ہوگا، ہم نے کبھی ایسی بات نہیں کی کہ ہمیں منشا بم سے تشبیہ دی جائے۔ حزب اختلاف کو اتنا ضرور کہوں گا کہ تھوڑا سا باذوق ہونے کی نشانی ہونی چاہیے۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ اگر قائد حزب اختلاف نیب کی پروسیڈنگ کا سامنا کر سکتا ہے تو اس طرح کا کوئی استحقاق وزیراعظم کو نہیں ہے کہ وہ کارروائی کا سامنا نہ کرے۔
جاوید اقبال نے کہا کہ وزیراعظم کی بہت عزت افزائی ہوئی اور ان کے قد میں اضافہ ہوا ہے۔ ملک ہی نہیں بلکہ گلوبل لیول پر بھی یہ تسلیم کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہے، جسے لانے کے لئے سپریم کورٹ اور چیف جسٹس ثاقب نثار کو کریڈیٹ جاتا ہے۔

Recent News

KP Rains Claim 30 Lives as Homes Collapse 1:14
KP Rains Claim 30 Lives as Homes Collapse
Apr 04, 2026 04:30 pm
Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday 1:02
Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday
Apr 04, 2026 03:00 pm
Cristiano Ronaldo Islam conversion 1:14
Cristiano Ronaldo Islam conversion
Apr 04, 2026 01:00 pm
Iran Claims to Down US Fighter Jets 1:16
Iran Claims to Down US Fighter Jets
Apr 04, 2026 12:00 pm
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan 1:49
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan
Apr 04, 2026 11:00 am
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved