Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 10, 2019 08:24 pm views : 423

Location : PC Hotel

Karachi- International footballers Kaka, Figo arrive in Karachi to launch World Soccer Stars event
  • Urdu

کراچی، عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کاکا اور فیگو پاکستان پہنچ گئے

 دنیائے فٹبال کے دو بڑے نام کاکا اور لیوئس فیگو ورلڈ ساکر اسٹارز کی پروموشن اور فٹبال فینز کو سال نو کا یادگار تحفہ دینے کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے دونوں کھلاڑی مختصر دورے پر دبئی سے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچے، دونوں لیجنڈ فٹ بالرز مقامی ہوٹل میں ورلڈ ساکر اسٹارز سے متعلق بریفنگ دی۔
ورلڈ ساکر اسٹارز کے 2،2 میچز 26 سے 29 اپریل تک کراچی اور لاہور میں ہوں گے۔ ورلڈ ساکر اسٹارز کے انعقاد کا مقصد پاکستان میں فٹ بال کے کھیل کو بلندیوں تک پہنچانا ہے۔ اس دوران فٹ بال کے نوجوان کھلاڑیوں کو جدید تکنیک سے آگاہی بھی فراہم کی جائے گی۔
برازیل کے اسٹار فٹبالر کاکا  نے کہا کہ ان کے لیے پاکستان آنا اعزاز کی بات ہے۔ اس سے قبل کبھی پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔ امید ہے، فٹ بال کے فروغ میں اہم کردار رہے گا۔ جانتا ہوں پاکستان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔
کھلاڑیوں کو پاکستان بلانے والے ادارے ٹچ اسکائی گروپ کے سی ای او احمر کنور کہتے ہیں کہ ان کا گروپ پاکستان میں ایک بڑا ایونٹ پیش کرنے جارہا ہے۔ دنیائے فٹ بال کے نامور فٹ بالرز پر مشتمل ورلڈ ساکر اسٹارز کے ذریعے پاکستان کے بہتر امیج کو دنیا بھر میں اجاگر کیا جائے گا۔

Recent News

KP Rains Claim 30 Lives as Homes Collapse 1:14
KP Rains Claim 30 Lives as Homes Collapse
Apr 04, 2026 04:30 pm
Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday 1:02
Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday
Apr 04, 2026 03:00 pm
Cristiano Ronaldo Islam conversion 1:14
Cristiano Ronaldo Islam conversion
Apr 04, 2026 01:00 pm
Iran Claims to Down US Fighter Jets 1:16
Iran Claims to Down US Fighter Jets
Apr 04, 2026 12:00 pm
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan 1:49
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan
Apr 04, 2026 11:00 am
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved