Jan 11, 2019 04:25 pm
views : 482
Location : Sindh Assembly
Karachi- Haleem Adil Sheikh Media Talk
کراچی، دس سال میں کچھ نہ کرنے والے ہم سے سو دنوں کاحساب مانگتے ہیں۔حلیم عادل شیح
پاکستان
تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہناہے کہ پی ٹی آئی کے
کچھ اکاﺅنٹس کاشوربلند ہوا توسنی سنائی باتوں کی تصدیق اورمعلومات کئے بغیر
بڑی بڑی باتیں کردی گئیں ،ہمیں بھی توبتایاجائے کہ کون سے اکاﺅنٹس ہیں
،کس کے نام پر ہیں ،کہاں سے دریافت ہوئے ،کچھ تفصیلات توسامنے لائی
جائیں۔کسندھ اسمبلی میں ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے
کہاکہ حکومت سندھ کے ایک سلیکٹڈ مشیر برائے ڈس انفارمیشن بڑی بڑی باتیں
کررہے تھے،اس وقت جعلی اکاﺅنٹس کا شور ہے جو سندھ کے حکمرانوں کیلئے ایک
عام بات ہوگئی ہے۔دس سال میں کچھ نہ کرنے والے ہم سے سو دنوں کاحساب مانگتے
ہیں۔حلیم
عادل شیخ نے مشیر اطلاعات سندھ کانام لئے بغیرانہیں مخاطب کیااور کہا کہ
آپ تو سرکار ہیں حکومت سمیت سب کچھ آپ کے ہاتھ میں ہے تو آپ کو تو سب کچھ
معلوم ہوناچاہیے تھا۔اسٹیٹ بینک اور دیگراداروں سے پوچھ تولیتے کہ حقیقت
کیا ہے۔
انہوں
نے کہاکہ جے آئی ٹی نے سو سے زائد جعلی اکاﺅنٹس کا انکشاف کیا جس میں
اربوں روپے کی کرپشن کاہوئی،سندھ حکومت کے مرکزی رہنماﺅں نے کرپشن کے زریعے
حاصل کی گئی رقم جعلی طریقوں سے اپنے ذاتی اکاﺅنٹس میں منتقل کی اور سندھ
کے عوام کا وہ پیسہ جوسندھ اور سندھ کے عوام پر لگنا چاہےیے تھاوہ دبئی کے
بنگلوں میں نظرآیاجبکہ وفاق سے ملنے والا پیسہ بھی لندن کے فلیٹس،شوگرملوں
اوردیگر غیرقانونی اورگندے دھندوں میں نظر آیاہے۔