Jan 11, 2019 04:27 pm
views : 451
Location : Sindh Assembly
Karachi- PPP MPA Nasir Hussain Shah Media Talk
کراچی، سیاسی بونے اپنا قد بڑھانے کیلئے پروپیگنڈہ کرتے ہیں، سید ناصر حسین شاہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز سید ناصر
حسین شاہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے
شروع میں ہی واضح کردیا تھا کہ جو بھی وزراء کی کارکردگی ہوگی اس لحاظ سے
ہی سب کو دیکھا جائے گا کہ کس کو آگے رہنا ہے یا ردوبدل آئے گی۔
سندھ اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید
ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں وزراء آج تک کیا کیا کرسکیں
ہیں اور آگے کیا کریں گے چیئرمین کو آگاہ کریں گے اور چیئرمین بلاول بھٹو
زرداری وزراء سے متعلق آئندہ کیلئے حکمت عملی طے کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت سارے سیاسی بونے اپنا قد
بڑھانے اور سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے بڑے لوگوں کے خلاف اس طرح کی باتیں
کرتے ہیں، نئے پاکستان میں آپ کو اس طرح کی بہت ساری چیزیں دیکھنے کو ملیں
گی، یہ کوئی اچھنبے کی بات نہیں ہے۔