بلوچستان
کے شہری اب پرانی اور بوسیدہ مسافربسوں کو بھول جائیں کیوں کہ اب جدید دور
کے تقاضوں سے ہم آہنگ کوئٹہ سے اندورن ملک جدیدلگژری اور پرآسائش کوچ
سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔
جدیدلگژری
اور پرآسائش کوچزمیں لمبا سفر انتہائی آرام وسکون سے گزرے گاکیونکہ ان
جدیدمسافر بسوں میں سونے کا بھی انتظام موجود ہے۔عوام نے جدیدلگژری اور
پرآسائش کوچز کے آغازکو خوش آئند قراردیا ہے۔
کوئٹہ
سے اندورن ملک چلائی جانے والی کوچ سروس کے مسافروں کیلئے دوران سفر وائی
فائی ، فلم ، میوزک ، دوپہر اورشام کے کھانے کی سہولیات کے علاوہ آرام
وسکون سے سونے کیلئے سیدھی ہونے والی آرام دہ نشستیں رکھی گئی ہیں۔
ان
جدید سہولیات کی فراہمی پر شہریوںاورمسافروں نے خوشی کااظہار کیا ہے اور
کہا ہے کہ اس طرح کی جدید اور پرآسائش کوچ سروس پورے ملک میں کہیں نہیں ہے۔
ایک
مسافر کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے انٹرنیٹ پر یہ سروس دیکھی جسے دیکھ کر
مجھے بہت اچھا لگا۔میں آج اس سلیپنگ بس میں سفر کررہا ہوں جو کہ انتہائی
آرام دہ ہے۔
ایک اور مسافر کا کہنا تھا کہ سلیپنگ بس سروس ایک خوشگوار اور تازہ ہوا کا احساس ہے۔
سلیپنگ بس کوچ کے مالک کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کی سہولت کے پیش نظر سلیپنگ بس سروس کا آغاز کیا ہے۔