Jan 11, 2019 04:34 pm
views : 466
Location : Sindh Assembly
Karachi- Provincial Minister Saeed Ghani Media Talk
کراچی، عمران خان اپنا ذریعہ آمدنی بتائیں، سعید غنی
سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کے
خاندان کے دیگر ارکان کی خود اربوں روپے کی جائیداد ملک سے باہر ہیں، باہر
ہونا بری بات نہیں ہے لیکن وہ جائیدادیں چھپائی گئی ہیں، وہ جائیدادیں
خفیہ اور بے نامی ہیں۔
سندھ اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعید
غنی کا مزید کہنا تھا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ عمران خان اور ان کی
بہنوں کے پاس کونسے وسائل ہیں جن کے ذریعے انہوں نے یہ جائیدادیں خریدی
ہیں، عمران خان اپنا ذریعہ آمدنی بتائیں۔
سعید غنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ اس ملک میں جتنے
سیاسی لوگ ہیں اگر کسی شخص کا سب سے بڑا گھر اور محل ہے وہ عمران خان کا
ہے، رقبے میں قیمت میں اس سے بڑی جائیداد کسی سیاسی لیڈر کے پاس نہیں ہے جو
شخص خود ایسے اثاثے رکھتا ہو جس پر بہت سارے سوالات ہیں تو میں سمجھتا ہوں
کہ اس کو حق نہیں پہنچتا کہ کسی اور کی طرف انگلی اٹھائے، پہلے وہ اپوزیشن
میں تھے آج وہ وزیر اعظم ہیں، آج ان پر سوالات اٹھ رہے ہیں وہ بتائیں ان
کی بہن کے پاس پراپرٹیز ہیں اور کون کونسی ہے، وہ قوم کو جواب دیں۔