اونٹاریو، بدترین معاشی بحران کی
شکار الگومااسٹیل ملز کو ڈیڑھ سو ملین ڈالرز کی امداد فراہم
کینیڈا کی وفاقی اور اونٹاریوکی صوبائی حکومت نے بدترین معاشی بحران کی
شکار الگومااسٹیل ملز کو ڈیڑھ سو ملین ڈالرز کی امداد فراہم کی ہے تاکہ وہ
امریکی ٹیرف کی وجہ سے گذشتہ تین سال میں ہونے والے نقصانات کے باعث بینک
دیوالیہ ہونے سے بچ سکے۔
کینیڈا کے وزیربرائے تخلیقات، سائنس اورمعاشی ترقی نیوڈیپ بینزنے شمالی
اونٹاریو کے دورے کے دوران بتایا تھا کہ اوٹاواحکومت الگومااسٹیل ملزمیں
نوے ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کررہی ہے۔
ان کاکہنا تھاکہ ان کی وزارت کی تخلیقی حکمت عملی کے فنڈزمیں سے بھی ایک
تہائی گرانٹ بھی الگوما کوفراہم کی جائے گی جو معاشی ترقی کے فروغ کیلئے
قائم ایجنسی کے قرض کے طورپر ہوگی۔
نودیپ بینزکا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں جب الگوماکو غیرمنصفانہ اور
نامناسب نرخوں کاسامان کرنا پڑرہا ہے ہم سخت محنت کرنے والے اپنے المونیم
اور اسٹیل ورکرز اوران کے خاندانوں اوربرادریوں کے کندھوں سے کندھے ملاکر
ساتھ دینے کے بھرپورعزم پرقائم ہیں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ ہماری سرمایہ کاری الگومااسٹیل کو مزید تخلیقی،مضبوط
بناکر اوردوسروں سے مقابلے کیلئے تیاررکھتی ہے، اسی وجہ سے یہ اسٹیل ملز
درمیانے درجہ کے کینیڈین عوام کواچھی ملازمت فراہم کرپاتی ہے۔