اونٹاریو، بھنگ کے نئے اسٹورزکے لائسنس کے اجرا کیلئے لاٹری
اسکیم کا اعلان
کینیڈین صوبے اونٹاریومیں بھنگ کے نئے اسٹورزکے لائسنس کے اجرا کیلئے لاٹری
اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے، ماہرین کو یقین ہے کہ اونٹاریوں میں بھنگ کے
اسٹورز کھولنے کیلئے کم سے کم چھ ہزارسے آٹھ ہزارلوگ ا س لاٹری میں حصہ لیں
گے۔
اونٹاریوں میں بھنگ کے مزید 25 اسٹورکھولنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جن کی
ڈیزائنگ کا کام جاری ہے، امید کی گئی ہے کہ نئے بھنگ اسٹورز سے بزنس کا
آغاز پہلی اپریل سے ہوجائے گا۔
کینیڈامیں لاٹری سسٹم نجی دکانوں اورکاروبار کو فروغ دینے کیلئے خصوصی
طورپر ڈیزائن کیاگیا ہے تاکہ بزنس چلانے والے سمیت دیگر لوگوں اورعوام پر
خریداری کے بوجھ کو کم کرنے کی کوشش کی جاسکے۔
کینیڈامیں بھنگ اور دیگر
منشیات کی غیرقانونی خریدوفروخت سے حکومت کو نقصان پہنچتا تھا جس کے بعد اس
کی خریدوفروخت کو دو سال پہلے قانونی شکل دیدی گئی تھی اور اب قانونی
اجازت کی صورت میں ملک کے دیگر حصوں میں بڑی حد تک بھنگ کی خریدوفروخت کو
کنٹرول کیا جاتاہے۔