Jan 11, 2019 07:35 pm
views : 480
Location : New Foundland Town
Ottawa- stranded seals removed after causing havoc in Newfoundland town
نیوفاؤنڈلینڈ ٹاؤن، کینیڈا کے ساحلی گاؤن میں سردی کے باعث درجنوں سمندری
پانی کی بلیاں خشکی پر آگئیں
کینیڈا کے ساحلی گاؤن نیوفاؤنڈلینڈ ٹاؤن میں سردی کے باعث درجنوں سمندری
پانی کی بلیاں خشکی پر آگئی ہیں جس کے باعث گاؤں کے لوگوں کو روزمرہ زندگی
کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے کیونکہ سمندر سے گاؤں میں
آنے والی پانی کی بلیاں مختلف راستوں ، گھروں کے سامنے بنے لانز اور دیگر
مقامات پررک کر رکاوٹ بن گئی ہیں ۔
مختلف وجوہات کے باعث دو سیلز مر بھی چکی ہیں،شدید سردی ، برف باری اورپانی
جمنے کے باعث خوراک کی تلاش میں خشکی پر آنے والی پانی کی بلیوں نے عوام
کودہری مشکل میں ڈال دیا ہے کیونکہ قانونی طورپر کوئی بھی شخص انفرادی
طورپر ان کو ہاتھ نہیں لگا سکتا ورنہ اسے قید اور جرمانے کی سزا
کاسامناکرنا پڑسکتا ہے۔
مشکلات کے شکار لوگوں نے متعلقہ محکموں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان پانی کی
بلیوں کو فوری طور پر عوامی راستوں سے ہٹاکر واپس سمندر میں بھیجیں یا کسی
دوسرے مقام پر منتقل کریں۔