کینیڈا، نیوبرنسوک میں صبح کے وقت زلزلے کے دو جھٹکے
کینیڈا کے صوبے نیوبرنسوک میں صبح کے وقت زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کئے گئے
جن کی ریکٹراسکیل پر شدت 3.8ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کامرکزسینٹ جون کی جانب
19کلومیٹر دور شمال مغرب میں تھا ۔
محکمہ ارتعاش اراضی کینیڈا نے تصدیق کی ہے کہ کینیڈاکے صوبے نیوبرنسوک میں
زلزلہ صبح کے وقت آیا تھا، ابتدا میں زلزلے کی شدت 3.7تھی جو بعد میں بڑھ
کر کر 3.8ہوگئی تھی۔
محکمے کے مطابق زلزلے کی اصل شدت تبدیل ہونے والی نہیں تھی لیکن پہلے
اوربعد معمولی سا زیادہ ارتعاش محسوس کیاگیا،انہوں نے کہا کہ ہم نے زلزلے
کی علامات محسوس کیں تو یہ بہت زیادہ شدت کا زلزلہ نہیں تھاجس کی گہرائی
زمین سے صرف دوسے پانچ کلومیٹر تک ہوسکتی ہے جبکہ ابتدائی طورپر اندازہ
لگایا گیا تھا کہ زلزلہ کی گہرائی دس کلومیٹر تک ہوسکتی ہے۔
کینیڈین صوبے نیوبرنسوک کے اعلی حکام نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ زلزلہ ان کے
علم میں آچکا ہے اور وہ اب اس کی نگرانی کررہے ہیں، اب تک زلزلے سے کسی قسم
کے جانی یامالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔