Jan 12, 2019 05:51 pm
views : 504
Location : Shah Rukn e Aalam Shrine
Multan- 705th Urs of Shah Rukn e Aalam
ملتان، حضرت شاہ رکن عالم رحمۃاللہ علیہ کے 705ویں عرس کی 3روزہ تقریبات کا آغاز
سرزمین
اولیاء ملتان میں سلسلہ سہروردیہ کے روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم
رحمۃاللہ علیہ کے 705ویں عرس کی 3روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا،درگاہ کے
سجادہ نشین وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے درگاہ کو غسل دے کر باقاعدہ عرس
کی تین روز تقریبات کا آغاز کیا۔
افتتاحی تقریب کے بعد درگاہ کے احاطے
میں شاہ رکن عالم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں ملک بھر کے نامور
علمائے کرام اور خطیب حضرات شرکت کررہے ہیں،عرس میں شرکت کے لیے ملک سے
زائرین کی بڑی تعداد ملتان پہنچ گئی ہے، زائرین کی رہائش کا انتظام محکمہ
اوقاف نے کیا ہے۔
صوفی بزرگ حضرت شاہ رکن عالمؒ کا عرس ہرسال سات جمادی
الاول کو منایا جاتا ہے جو تین دن جاری رہتا ہے،حضرت شاہ رکن عالمؒ کی
ولادت باسعادت نو رمضان المبارک چھ سو اننچاس ہجری میں ملتان میں ہوئی۔
آپؒ کے والد کا نام شیخ صددالدین عارفؒ تھا۔
شاہ رکن الدین کی تربیت آپؒ کے والد شیخ صدرالدین عارفؒ اور شیخ بہاوالدین ذکریا ملتانیؒ کے زیر سایہ بہت پاکیزہ ماحول میں ہوئی۔
آپؒ
نے اپنی حیات کوخلق خدا کی ہدایت میں صرف کیا۔ ہزاروں لوگ شرف بیعت سے
مشرف ہوئے،آپؒ کے مریدین میں خلفاء صاحب کمال لوگ تھے،حضرت مخدوم شاہ
جہانیاں جہاںؒ آپ کے مرید خاص اور عظیم ترین خلفاء میں سے ہیں،حضرت شاہ
رکن عالم ؒ نےسات جمادی الاول سات سو پینتیس ہجری میں وصال کیا۔