کوئٹہ،وادی کوئٹہ اور گردونواح میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری،درجہ منفی 4 ہوگیا
وادی
کوئٹہ اور گردونواح میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری شروع ہوگئی ہے ، وادی
میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا
جبکہ درجہ منفی 4 تک گر گیاہے۔
برف
باری کے باعث پہاڑوں کی چوٹیاں برف سے ڈھک گئیں،کوئٹہ میں بارش سے بجلی
کانظام متاثرہوگیااور پانچ فیڈرز ٹرپ ہونے سے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب
گئے۔ہنہ اڑک سمیت وادی کوئٹہ کے اطراف میں واقع پہاڑوں نے بھی برف کی سفید
چادر اوڑھ لی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے تک مزید بارشوں کی نوید
سنائی ہے۔
دوسری
جانب آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور درجہ
حرارت گر گیا ہے جبکہ بالائی علاقوں میں اب تک 3 فٹ تک برف پڑچکی ہے۔
کوئٹہ
کے ایک شہری کاکہناتھا کہ رات تین بجے جب ہلکی ہلکی برف باری شروع ہوئی تو
میں اسی وقت اٹھ گیاتھااور میں نے وڈیوبھی بنائی تھی جبکہ برف باری کامزہ
لینے کیلئے صبح دوستوں کے ساتھ باہر نکلا ہوںتاکہ پہاڑوں پر ہونے والی برف
باری کانظارہ کرسکوں،شہری کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ کے شہری ایک عرصہ سے
برف باری کے منتظر تھے۔