Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 12, 2019 05:47 pm views : 492

Location : NAB Office

Lahore- Chairman NAB chairs meeting
  • Urdu

لاہور، منی لانڈرنگ کےذریعے بیرون ملک بھیجی گئی دولت واپس لائیں گے، چیئرمین نیب

 چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھیجی گئی دولت کو واپس لایا جائے گا۔
قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، ملک میں بدعنوانی ناسور کی صورت اختیار کرچکی ہے جس کا جڑ سے اکھاڑ پھینکنا وقت کی اہم ضرورت ہے، منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کررہے ہیں، بدعنوانی سے لوٹی گئی اور منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھیجی گئی دولت کو واپس لایا جائے گا۔
جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کا سیاست یا کسی سیاسی گروہ سے تعلق نہیں، ہمارا تعلق صرف پاکستان سے ہے۔ نیب نے میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے جدید ترین فرانزک لیباریٹری قائم کی ہے، جس سے دستاویزات کی شناخت، موبائل ڈیٹا اور فنگر پرنٹ کی شناخت کی وجہ سے ٹھوس ثبوت حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے’’احتساب سب کے لیے‘‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ نیب بدعنوانی کے خاتمے کو ناصرف اپنی قومی ذمہ داری سمجھتا ہے بلکہ کرپشن فری پاکستان کے لیے کوششیں بھی کررہا ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اور دیگر اداروں نے نیب کی کاوشوں کی بدولت پاکستان سے بدعنوانی کی شرح میں مسلسل کمی کو سراہا ہے۔

Recent News

Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday 1:02
Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday
Apr 04, 2026 03:00 pm
Cristiano Ronaldo Islam conversion 1:14
Cristiano Ronaldo Islam conversion
Apr 04, 2026 01:00 pm
Iran Claims to Down US Fighter Jets 1:16
Iran Claims to Down US Fighter Jets
Apr 04, 2026 12:00 pm
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan 1:49
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan
Apr 04, 2026 11:00 am
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved