لاہور
کے لکشمی چوک پر قیام پاکستان سے پہلے کی مشہور زمانہ نادرونایاب ”بٹ
کڑاہی“ پورے پنجاب میں بہت مشہور ہے لیکن یہ سوغات لاہور کے علاوہ کسی
دوسرے شہر میں دستیاب نہیں ہے جو ایک حیرت انگیز بات ہے۔سب
سے حیرت انگیزاوردلچسپ بات یہ ہے کہ یہ صرف نام کی ”بٹ کڑاہی “ہے یعنی اس
کا اوجڑی سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ دیسی مرغے مرغیوں اور بکرے کے گوشت
سے تیار کی جاتی ہے۔
لاہور
کے لکشمی چوک کی پہچان ”بٹ کڑائی “ کی ایک اور منفرد خصوصیت یہ بھی ہے کہ
اس کی قیمت بازار میں ملنے والی دیگر اشیاکی طرح مناسب نہیں بلکہ
تقریباًدگنی ہےلیکن پھر بھی ”بٹ کڑاہی “کے شوقین اسے کھانانہیں چھوڑتے۔
بٹ
کڑاہی لکشمی چوک لاہورکے اونر بلال بالا کاکہنا ہے کہ میٹرولائن منصوبے کے
شروع ہونے کے بعد ہمارے گاہکوں کی تعداد میں اضافہ ہواہے، ہم اپنی بٹ
کڑاہی صرف بکرے کے گوشت ،عام مرغی اوردیسی مرغے کی بناتے ہیں جسے خصوصی
طورپر صرف ہری اورکالی مرچ ڈال کر مکھن میں پکایاجاتا ہے کیونکہ ہمارے
تمام گاہک مکھن والی بٹ کڑاہی مانگتے ہیں۔
ملتان
سے لاہورآنے والے ڈاکٹر محمد ابوبکر کاکہناتھا کہ انہیں بٹ کڑاہی کھلانے
کیلئے ان کے دوست لیکر آئے ہیں،یہ بٹ کڑاہی بہت اچھی اور بہت مزیدارتھی۔
بٹ
کڑاہی کھانے کیلئے آنے والے محمدفرازکاکہناتھا کہ بٹ کڑاہی بہت مشہور ہے
اور سے پسند بھی بہت ہے تو وہ اکثر یہاں کھانے آتارہتا ہے۔