اسلام آباد:اپنی نسلوں کو منشیات کے ناسور سے بچانا چاہتے ہیں ،وزیرمملکت برائے داخلہ
وزیرمملکت
برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ہم نے اسلام آباد میں منشیات
فروشوں کیخلاف کریک ڈاﺅن شروع کیا ہوا ہے،ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کو
بچانے کیلئے مہم شروع کی ہوئی ہے جس کے تحت ہم گلی محلوںسڑکوں حتیٰ کے
بسوںاورگاڑیوں میں بھی لوگوں کو منشیات کیخلاف آگہی دے رہے ہیں۔
اپنے
موبائل سے ریکارڈ کرکے جاری کئے گئے منشیات فروشی کیخلاف جاری مہم کے آگہی
پیغام میں ان کاکہنا تھا کہ ہم آئندہ نسلوں کو منشیات کے ناسور سے بچانا
چاہتے ہیں ، نشہ کرنے والے بچوں کے والدین پر جو گزرتی ہے وہ اس کا اللہ جانتا
ہے۔
انہوں
نے کہا کہ میں ایک سیاسی ورکرہونے کی وجہ سے مختلف مقامات پرگھومتا ہوں
جہاں اچھے برے سب لوگ ملتے ہیں جو میرے ساتھ تصویریں بھی کھچواتے ہیں،میں
ان لوگوں کو نہیں جانتا،اگر کوئی شخص غلط کاموں میں ملوث ہے تواس سے میرا
کوئی واسطہ نہیں ہے ۔
شہریارآفریدی
کاکہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اورپاکستان تحریک انصاف کا ویژن یہ ہے
کہ ملک بھر سے لینڈمافیااورڈرگ مافیاسمیت تمام جرائم کیخلاف سخت کارروائی
کرکے ان کا مکمل خاتمہ کردیا جائے،انہوں نے کہاکہ جو لوگ مجھ سمیت
دیگرعہدیداروں کے ساتھ تصویریں کھچواکر ناجائز فائدے اٹھاتے ہیں انہیں
زیادہ سخت اورکڑی سزا ملنی چاہیے،اس پیغام کو جاری کرنے کا مقصد ہی یہ ہے
کہ کچھ لوگ جو ان چیزوں کا غلط استعمال کررہے ہیں وہ بازآجائیں کیونکہ کوئی
بھی شخص بالاتر نہیں ہے۔