Jan 13, 2019 06:52 pm
views : 462
Location : Different Areas
Islamabad- Fog in different areas
اسلام آباد، ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج
ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ہے، میدانی علاقے آج بھی دھند
کی لپیٹ میں آئے، ملتان سے خانیوال، پنڈی بھٹیاں سے گوجرہ اور پشاور سے
رشکئی تک موٹروے ٹریفک کیلئے بند رہی۔ برفباری کے باعث، مری، گلیات، ایبٹ
آباد جانے والے راستے بلاک ہو گئے، آج سب سے کم پارہ سکردو میں منفی آٹھ
ریکارڈ کیا گیا۔
ہرطرف سردی ہی سردی، میدانی علاقے دھند میں دھندلائے رہے، پنجاب اور
خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں کہر کا راج رہا۔ چیچہ وطنی، میاں چنوں،
لودھراں، مسافر خانہ، بہاولپور، رحیم یار خان اور صادق آباد کے علاقے دھند
میں غائب رہے۔
ملتان سے خانیوال، پنڈی بھٹیاں سے گوجرہ اور پشاور سے رشکئی تک موٹر وے
ٹریفک کیلئے بند رہی۔ ترجمان موٹر وے کی جانب سے شہریوں کو فوگ لائٹس
استعمال کرنے اور غیر ضروری سفر سے گزیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔