Jan 13, 2019 06:53 pm
views : 483
Location : Different Areas
Islamabad- Snow fall in different Areas
اسلام آباد، پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی
پہاڑوں پر برف، سفیدی ہی سفیدی چھائی ہوئی ہے، ناران، کاغان، سوات، سکردو،
لوئر دیر اور مری میں برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا، چھٹی
کے دن سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کر لیا۔
موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد
اور خشک رہے گا۔ آج کم سے کم درجہ حرارت، اسکردو اور گوپس میں منفی 08 رہا
جبکہ استور منفی 06، کالام، مالم جبہ، منفی05، ہنزہ منفی 04، قلات منفی 03
اور مری میں منفی 02 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد میں کم سے کم
درجہ حرارت 8،لاہور سات، فیصل آباد، 9، ملتان سات، پشاور 4 اور کراچی میں
پندرہ ریکارڈ کیا گیا۔