ملتان:شاہ رکن الدین عالم ملتانی کے 705ویں عرس کی تین روزہ تقریبات جاری
برصغیر
پاک و ہند کے روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن الدین عالم ملتانی کے 705ویں عرس
کی تین روزہ تقریبات ملتان میں جاری ہیں ، عرس کے دوسرے دن سجادہ نشین
مخدوم شاہ محمود نے مزار کو غسل دیکر پھولوں کی چادر چڑھائی اور عرس کی
تقریبات کا باقاعدہ آغازکیا۔
بعدازاں مزار کے احاطے میں منعقدہ قومی شاہ رکن عالم کانفرنس کے شرکاءسے
مخدوم شاہ محمود قریشی نے خطاب کیا اور خطاب کے بعد ملک و قوم کی ترقی ،
گناہوں کی مغفرت سمیت عوام کے حق میں دعا کروائی ۔ عرس میں شرکت کیلئے ملک
بھر سے لاکھوں زائرین ملتان پہنچے ہیں۔
عرس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں،900پولیس افسران
و اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ دربار کے اطراف 25سی سی ٹی
وی کیمرے اور 15 واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں۔
زائرین کی رہائش اور لنگر کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔