سری نگر، بھارتی جارحیت جاری، مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ ہنوز جاری ہے، بھارت نے مقبوضہ
وادی میں ظلم وبربریت کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں۔ بھارت کی جانب سے حالیہ دہشت
گرد کارروائیوں کے نتیجے میں مزید ایک نوجوان زینت الاسلام شہید ہوگیا۔ جس
پر اہلیان مقبوضہ کشمیر سراپا احتجاج ہیں۔
شہید زینت الاسلام کے والد کا کہنا ہے کہ سب کو زینت الاسلام بننا ہے، اللہ
تعالیٰ سے امید ہے ہمیں کامیابی ضرور ملے گی اور ہندوستان فوج کو بھاگنا
پڑے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں جبری طور پر قبضہ جما رکھا ہے، انہیں ضرور یہ قبضہ چھوڑنا ہوگا۔