Jan 13, 2019 08:57 pm
views : 493
Location : alhmra Art Council
Lahore- Information Minister Fawad Chaudhary Media Talk
لاہور، پاکستان میں ہمیں کوئی سیاسی چیلنج درپیش نہیں ہے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہمیں کوئی سیاسی
چیلنج درپیش نہیں ہے، میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ نواز شریف اور آصف
زرداری پاکستان میں جو دو سیاسی جماعتیں چلارہے تھے ان کا سیاسی طور پر
خاتمہ ہوچکا ہے، پچھلے دس سالوں میں انہوں نے اپنی سیاسی قبر خود کھودی ہے ۔ہم
نے اس میں کوئی حصہ نہیں ڈالا۔
لاہور میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا
مزید کہنا تھا کہ نواز شریف سے پہلے لوگوں کے ٹرائل کس طرح ہوئے، ولی خان
اور فیض احمد فیض کے ٹرائل بند جیلوں میں ہوئے ہیں، کبھی کسی کو موقع ہی
نہیں ملتا تھا کہ اندر ہو کیا ہورہا ہے، شریف برادران کا ٹرائل عجیب وغریب
ہوا ہے، انہیں ٹرائل کے دوران لندن بھی جانے کی اجازت مل گئی، بائیس روز تک
ان کے وکیل نے گواہوں کو کراس ایگزامن بھی کیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف کاغذوں میں قید
میں ہیں، جبکہ وہ اپنے گھر میں رہ رہے ہیں وہاں پر جب دل چاہتا ہے اجلاس
بلالیتے ہیں، اس طرح کا ٹرائل ہم نے زندگی میں پہلے کبھی نہیں دیکھا۔