Jan 13, 2019 09:03 pm
views : 476
Location : Punjab Stadium
Lahore- International Kabbadi Match, Pakistan Green beat Indian Punjab Team
لاہور، کبڈی مقابلہ ، پاکستان گرین نے بھارتی پنجاب کو پچھاڑ دیا
لاہورمیں منعقد ہونے والی سہ ملکی کبڈی سیریز کے حتمی ٹاکرے میں پاکستان
گرین اوربھارتی پنجاب کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، پاکستان گرین ٹیم نے سنسنی
خیز مقابلے کے بعد مہمان ٹیم کو 29 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس سے شکست دیدی۔
تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان وائٹس نے ایران کو ہرادیا۔
تین ملکی کبڈی سیریز کے فائنل میچ سے قبل پنجاب اسٹیڈیم میں میچز سے پہلے
کھلاڑیوں کو روایتی بگی پر سیر کرائی گئی، گھڑ رقص بھی ہوا، اس دوران
بدانتظامی بھی دیکھنے میں آئی۔
کبڈی میچ کے فائنل سے قبل اسٹیڈیم میں گھوڑے کو ٹارٹن ٹریک پر بھی گھمایا
جاتا رہا ہےجبکہ میچز کے دوران کیلاش اور آزاد کشمیر سمیت دیگر علاقائی
دھنوں پر ثقافتی پرفامنس کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔
کبڈی سیریز میں پاکستان،ایران اور انڈین پنجاب کی ٹیموں نے اپنے داؤ پیچ آزمائے۔