Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 14, 2019 04:36 pm views : 662

Location : Domestic Place

Lahore- Famous Lassi in City
  • Urdu

لاہور،لاہور کی مشہور لسی جوکسی موسم میں نظرانداز نہیں کی جاسکتی

دنیا میں چاہے کتنے ہی موسم بدلتے رہیں لیکن کھانے پینے کا موسم کبھی نہیں بدلتاجس کا سب سے بڑا ثبوت لاہور میں ناشتے سے لیکر رات کے کھانے تک من پسند اور روایتی کھانوں کے بازار ہیں جہاں کبھی لوگوں کی آمدورفت کم نہیں ہوتی، سردی شروع ہوتے ہی سب اپنے کھانوں اورپینے کی اشیا کوترجیح دیتے ہیں، روایتی اور مزیدار چیزوں میں لسی سرفہرست ہے جسے کسی موسم میں نظراندازنہیں کیاجاتااوریہ واحد چیزہے جو بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی پسند ہوتی ہے۔
لاہورمیں چھٹی کے روزتوناشتہ سے لیکر رات کے کھانے تک ہرجگہ بڑارش ہوتا ہے لیکن عام دنوں میں بھی کھانے کے ساتھ ساتھ لاہورکی مشہورومعروف لسی شاپس پر رش کم نہیں ہوتا۔
لاہوری تفریح اورکھانے پینے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ، ان کا کہنا ہے کہ جینا ہے توکھانا ہے، جبکہ کھانے کے ساتھ اگر لسی نہ ہوتوکھانے کا مزہ ہی نہیں آتا۔
لسی مشروب مشرق ہے،مکھن نکلی ہوئی لسی پینے سے کبھی دل کا عارضہ نہیں ہوتا، لسی کے بیکٹیریا پیٹ میں موجود مختلف امراض کے جراثیموں سے جنگ کرکے انہیں ختم کردیتے ہیں، موسم کے حساب سے لسی کااستعمال مختلف امراض اورکمزوری سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ طاقت وتوانائی کاسرچشمہ بھی ہے کیونکہ اس میں کیلشیم، میگنیشم، پروٹیم، سوڈیم، فاسفورس، کلورین، سلفر جیسے نمکیات ہوتے ہیں جو گوشت اور ہڈیوں کی پرورش میں بہت زیادہ معاون ثابت ہوتے ہیں۔
لاہورکی معروف لسی شاپ پر دوستوں کے ہمراہ ناشتے کے بعد لسی پینے کیلئے آنے والے نوجوان کا کہنا تھا کہ لسی انتہائی مفید چیز ہے جو لاہوریوں کی جان ہے ، میں اپنے لندن سے آنے والے دوست کی فرمائش پر خصوصی طورپر لسی پینے کیلئے آئے ہیں۔
لسی پینے کیلئے آنے والے ایک اور نوجوان کاکہنا تھا کہ وہ لاہور کی سب سے مشہورلسی پینے کیلئے آتے رہتے ہیں، لسی لاہورکے کلچر کااہم حصہ ہے جس کے بغیر لاہوری اپنے آپ کوادھوراسمجھتے ہیں جبکہ عام کولڈڈرنکس اورمشروبات کے برعکس لاہوری لسی پینے کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔

Recent News

Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday 1:02
Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday
Apr 04, 2026 03:00 pm
Cristiano Ronaldo Islam conversion 1:14
Cristiano Ronaldo Islam conversion
Apr 04, 2026 01:00 pm
Iran Claims to Down US Fighter Jets 1:16
Iran Claims to Down US Fighter Jets
Apr 04, 2026 12:00 pm
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan 1:49
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan
Apr 04, 2026 11:00 am
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved