صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسم خوشگوار ہوتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد نے
پارکوں کا رخ کرلیا، شہری اپنے بچوں اور فیملی کے ہمراہ موسم سے لطف اندوز
ہونے کیلئے پارک پہنچے جہاں پر چھوٹے بچوں نے جھولوں پر سیر کی جبکہ بڑے
بھی کسی سے پیچھے نہ رہے انہوں نے بھی پارک میں کرکٹ کھیل کر اپنے بچپن کی
یادیں تازہ کیں۔
اس حوالے سے ایک شہری محمد بلال کا کہنا تھا کہ بچے ضد کررہے تھے کہ موسم بہت پیارا
ہے، بچوں کے اصرار پر ہم گھومنے کیلئے آئے ہیں، پارک میں ہم نے کرکٹ بھی
کھیلی اور موسم سے خوب محظوظ ہوئے۔
ایک اور شہری نوید احمد کا کہنا تھا کہ آج بڑے دنوں کے بعد موسم اچھا تھا، کافی ٹھنڈ
کے بعد دھوپ نکلی ہے، بچے خوب یہاں کھیلے، جھولے لئے اس کے علاوہ لوگوں کی
بڑی تعداد بھی یہاں آئی ہوئی ہے، اللہ کرے موسم ایسا ہی رہے۔
ایک نوجوان محمد سرفراز کا کہنا تھا کہ میں پارک میں اپنی فیملی کے ساتھ اکثر آتا ہوں
اور انجوائے کرتا ہوں، آج کا موسم انتہائی خوشگوار ہے، میں لوگوں سے کہنا
چاہتا ہوں کہ پارک میں کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں کیونکہ یہ ان کا اپنا پارک ہے۔