Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 14, 2019 07:19 pm views : 480

Location : PM House

Islamabad- PM Imran Khan chairs meeting regards Government Policy
  • Urdu

اسلام آباد، حکومتی پالیسیوں کے خلاف من گھڑت پروپگینڈا کیا جارہا ہے، وزیراعظم

 وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے خلاف من گھڑت پروپگینڈا کیا جارہا ہے تاہم نظام میں اصلاحات کا عمل بغیر رکاوٹ اور دباؤ جاری رہے گا۔
وزیراعظم عمران خان سے وزارت اطلاعات کے مختلف محکموں کے سربراہان نے ملاقات کی جس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری، معاونین خصوصی افتخار درانی اور یوسف بیگ مرزا نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک کی حالت زار بدلنے کے لیے اپنے منشور کے مطابق اسٹرکچرل ریفارمز (ڈھانچہ جاتی اصلاحات) پر عمل پیرا ہے، ہماری کوششوں کا مقصد ذاتی مفادات کا حصول نہیں بلکہ ملک اور عوام کی بہتری ہے، قوموں کی زندگی میں اسٹرکچرل ریفارمز ہمیشہ تکلیف دہ مرحلہ ہوتے ہیں لیکن اس کے بعد اچھا اور خوشحال دور شروع ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ میڈیا سے متعلق حکومتی پالیسیوں کے بارے میں جان بوجھ کر من گھڑت پروپگینڈا ہورہا ہے جس کے محرکات سے بخوبی آگاہ ہیں، میڈیا کے ساتھ مل کر اس مذموم ایجنڈے کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے، کوئی مہذب اور ذمہ دار معاشرہ بے بنیاد اور من گھڑت خبروں کی تشہیر کی اجازت نہیں دیتا، بے بنیاد خبروں کی حوصلہ شکنی کے مشترکہ مشن میں میڈیا کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط کیا جائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اصلاحات کا عمل بغیر رکاوٹ اور بغیر دباؤ جاری رہے گا، اس عمل میں گھبرانے کی ضرورت نہیں، کوئی حکومت میں ہو یا حکومت سے باہر ریاست سب کی ہے، ریاست کے مفادات کا ہر صورت خیال رکھا جائے گا۔

Recent News

Cristiano Ronaldo Islam conversion 1:14
Cristiano Ronaldo Islam conversion
Apr 04, 2026 01:00 pm
Iran Claims to Down US Fighter Jets 1:16
Iran Claims to Down US Fighter Jets
Apr 04, 2026 12:00 pm
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan 1:49
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan
Apr 04, 2026 11:00 am
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved