Jan 14, 2019 09:37 pm
views : 495
Location : Domestic Place
Peshawar- Fishing Hobby
پشاور، مختلف انواع اقسام کی مچھلیاں پالنے کا منفرد مشغلہ
اکثر شہریوں میں مختلف انواع اقسام کی مچھلیاں پالنے کا منفرد مشغلہ بھی
پیش پیش رہتا ہے۔ لوگ ایکوریم میں رنگ برنگی مچھلیاں پال کر بڑے شوق سے
مچھلیوں کو دانا ڈالتے ہیں۔ ایکوریم میں انتہائی جاذب نظر مچھلیاں توجہ کا
مرکز بنی رہتی ہیں۔ رنگ برنگی مچھلیوں کے ایکوریم میں فینسی لائٹس کا بھی
استعمال کیا جاتا ہے۔
اس حوالے سے پشاور کے علاقے صدر میں واقع ایک دکان کے مالک اکرم اللہ کا
کہنا تھا کہ بہت سے کاروباری حضرات مختلف انواع اقسام کی مچھلیاں تھائی
لینڈ سے لے کر آتے ہیں جس کے بعد پہلے یہ راولپنڈی میں آتی ہیں اس کے بعد
ہم اسے پشاور لاتے ہیں۔ رنگ برنگی مچھلیوں کی طلب بہت زیادہ ہے کیونکہ جس
طرح لوگ جانور بھی پالتے ہیں بالکل اسی طرح اکثر لوگ مچھلیاں پالنے کا ذوق
بھی رکھتے ہیں۔ لوگ اپنے گھروں میں مچھلیاں رکھتے ہیں، ایکوریم بناتے ہیں،
ڈیکوریٹ کرتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مچھلیاں مختلف اقسام کی ہوتی ہیں جن میں گولڈ فش،
شارک فش، آسکر فش، پیرڈ فش اور ٹائیگر فش بھی ہوتی ہے اس کے علاوہ ہمارے
پاس کچھوے بھی ہوتے ہیں۔ مچھلیوں کو زیادہ تر بچے پسند کرتے ہیں ۔
ایک شہری محمد ذوالفقار کا کہنا تھا کہ میرے بچوں نے مجھ سے ضد کی کہ ہمیں
مچھلیاں لاکر دیں اس لئے میں یہاں مچھلیاں خریدنے کیلئے آیا ہوں۔ ہمارے گھر
کے ہر کمرے میں ایکوریم موجود ہے جس میں بہت پیاری پیاری مچھلیاں ہم نے
رکھی ہیں جنہیں بچے بہت پیار کرتے ہیں اور بہت شوق سے رکھتے ہیں۔