Jan 14, 2019 09:38 pm
views : 403
Location : National Assembly
Islamabad- National Assembly Session, Opposition walk out
اسلام آباد، قومی اسمبلی اجلاس میں گرما گرما، اپوزیشن کا واک آؤٹ
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا۔ قومی اسمبلی
اجلاس میں گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔ اپوزیشن کی جانب سے قائد حزب اختلاف
کے خلاف جملے کسنے پر واک آؤٹ کیا گیا۔
قبل ازیں قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف شہباز شریف
کا کہنا تھا کہ مہمند ڈیم کی تعمیر بہت خوش آئند ہے لیکن اس کا ٹھیکا بہت
بڑا سوال بن گیا ہے۔ آبی ذخائر بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ڈیم
انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ نواز شریف نے مہمند ڈیم کیلئے دو ارب روپے مختص
کئے۔ دیامر بھاشا ڈیم کیلئے زمین ہماری حکومت میں سو ارب روپے کی خریدی
گئی۔
بعد ازاں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری
کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ ہم چیئرمین نیب کے سامنے پیش ہوں، ہم
ان کے سامنے کیوں جائیں؟ چیئرمین نیب کو چاہیے کہ وہ پارلیمنٹ کے سامنے پیش
ہوں۔ حکومت کو مشورہ ہے کہ نیب کو ٹائٹ کرے تاکہ ملک چلنے لگے۔