اسلام آباد، پارلیمنٹ کو کسی کی کرپشن چھپانے کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم
وزیر
اعظم عمران خان نے کہا کہ پارلیمنٹ کو کسی کی کرپشن چھپانے کے لیے استعمال
نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کے رویے پربرہمی کا
اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احتساب پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا جب کہ
پارلیمنٹ کوکسی کی کرپشن چھپانے کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا
کہ ہرسال پارلیمنٹ پرٹیکس دہندگان کے اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں، قومی اسمبلی
میں اپوزیشن کا واک آؤٹ ظاہرکرتا ہے انہیں صرف یہی کام آتا ہے، اپوزیشن کی
جانب سے واک آؤٹ دباؤ کے حربے ہیں تاکہ این آراو لیا جاسکے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف کیسز پی ٹی آئی نے نہیں بنائے لیکن
اپوزیشن دباؤبڑھا کرنیب میں کرپشن کیسزمیں احتساب سے بچنا چاہتی ہے۔