Jan 15, 2019 04:17 pm
views : 376
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- CJP's remarks are not harsh, he wants to build dam only Asad Umar
اسلام آباد، نئےگج ڈیم کیس، چیف جسٹس کا اسد عمر کو ایکنک اجلاس کے فوری بعد فیصلے سے آگاہ کرنے کا حکم
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں نئےگج ڈیم کی تعمیر کیس
کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس نے وزیر خزانہ اور وزیر توانائی کی عدم حاضری پر
برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کدھر ہیں وزیر خزانہ ؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے
بتایا کہ جی وہ ای سی سی کی میٹنگ میں ہیں۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کیا وہ میٹنگ چھوڑ کر نہیں آسکتے؟ کیاکسی کو یہاں
سے بھیجیں کہ جاکر انہیں یہاں لائے ؟ انھیں عدالت کے حکم کی تعمیل کرنی
چاہیے تھی۔
چیف جسٹس کے طلب کرنے پر وزیر خزانہ اسد عمر سپریم کورٹ پہنچ گئے، سماعت
شروع ہوئی تو چیف جسٹس نے کہا مجھے نہیں لگتا حکومت ڈیم بنانے پر سنجیدہ
ہے، جس پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ جب ایکنک میں آتا ہے تو میرے
علم میں آتا ہے، کل نئےگج ڈیم سے متعلق ایکنک میں درخواست آئی، ہم نے
معاملہ کابینہ کو بھجوادیا۔
اسد
عمر کا مزید کہنا تھا کہ نو فروری دو ہزار اٹھارہ کو مسلم لیگ (ن) کی
حکومت کو ساڑھے چار سال سے زیادہ پورے ہوچکے تھے، ایک اخبار میں کارٹون
چھپا جس میں پاکستان کی معیشت لیٹی ہوئی تھی، ہڈیوں کا ڈھانچہ بنی ہوئی
تھی اور آئی ایم ایف کی ڈرپ لگی ہوئی تھی تاہم اب اس ڈھانچے میں میں تھوڑا
وزن آنا شروع ہورہا ہے، 23 جنوری کو منی بجٹ پیش کریں گے جس میں عوام پر
ٹیکس لگانے کیلئے نہیں بلکہ سرمایہ کاری کو بڑھانے معیشت کا پہیہ تیز کرنے
کیلئے اقدامات پیش کریں گے۔ تفصیلی بات اس دن ہوگی۔