Jan 15, 2019 06:48 pm
views : 457
Location : Domestic Place
Karachi- Sindh Government, KMC and DMC Failier
کراچی، صوبائی حکومت، کے ایم سی اور ڈی ایم سی کی غفلت، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر
سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈز نہ ملنے کا راگ الاپ کر کراچی
میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن (ڈی ایم سی)
کے عملے جانب سے اپنی آئینی ذمہ داریوں کی عدم پیروی کی وجہ سے شہر قائد
میں جگہ جگہ کچرا کنڈیاں قائم ہوگئیں جس کی وجہ سے شدید تعفن پھیلنے لگا ۔
تعفن کی وجہ سے علاقہ مکین شدید پریشانی سے دوچار ہیں جبکہ جگہ جگہ غلاظتیں
پڑے رہنے سے بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
کے ایم سی اور ڈی ایم سی کے عملے کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے
شہریوں کی زندگیاں اجیرن بن کر رہ گئی ہیں۔ تعلیمی درسگاہوں کے باہر پڑے
کچرے کے ڈھیر کی وجہ سے طلباء وطالبات کو شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا
ہے۔
پارکوں اور سرکاری ہسپتالوں کے باہر بھی قائم ہونے والی کچرا کنڈیوں کی
صفائی کا مناسب بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں اور مریی بھی سخت اذیت سے
دوچار ہوگئے ہیں۔
اس حوالے سے ایک بزرگ شہری محمد سرفراز کا کہنا تھا کہ بچے تعلیم حاصل کرنے
آتے ہیں، زیادہ تر اسکولوں اور پارکوں کے پاس کچرا کنڈیوں کی وجہ سے بچوں
اور بڑوں کی صحت پر بہت اثر پڑتا ہے، خاص طور پر تعلیمی اداروں کے باہر
لوگوں نے کچرا کنڈیاں بنارکھی ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ حکومت کی بدانتظامی
کی وجہ سے تعلیمی درسگاہوں، ہسپتالوں اور پارکوں کے باہر کچرا کنڈیاں قائم
کی گئی ہیں، اس ضمن میں حکومت اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کوئی کسر
اٹھا نہ رکھے۔
ایک شہری جانسن کا کہنا تھا کہ اگر آپ صحت مند بھی ہیں تو گندگی کی وجہ سے
بیمار ہوجاتے ہیں ،ایک باقاعدہ نظام موجود ہے کچرے ڈالنے کیلئے لیکن اس کو
روبہ استعمال لانا گوارا تک نہیں کیا جاتا۔