Jan 15, 2019 06:49 pm
views : 476
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل (15 جنوری
2019ء ) کو مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس
ہنڈریڈ انڈیکس 201 پوائنٹس کے غیر معمولی اضافے کے بعد 39614 پوائنٹس کی
سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 333 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 117 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 190 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 26 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔