Jan 15, 2019 07:37 pm
views : 358
Location : Domestic Place
Karachi- People faces employing
کراچی، نئی حکومت کی دس لاکھ نوکریوں کے موقع پیدا کرنے کے وعدے میں تاخیر، بیروزگاروں میں مایوسی پھیلنے لگی
نئی حکومت آنے کے باوجود بیروزگاری کم نہ ہوسکی، پی ٹی آئی کی حکومت کے دس
لاکھ نوکریوں کے وعدے میں تاخیر سے بیروزگار افراد میں مایوسی پھیل رہی ہے۔
مزدور دن بھر فٹ پاتھوں پر روزگار کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہتے ہیں
اور شام کو مایوس ہو کر اپنے گھروں کو واپس لوٹ جاتے ہیں۔ غریبوں کے گھروں
کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔
رنگ ریز، مستری اور مزدور فٹ پاتھ پر بیٹھ کر مزدوری کی تلاش میں رہنے
والوں نے حکومت سے روزگار کی فراہمی کیلئے مناسب اقدامات اٹھانے پر زور دیا
ہے۔
اس حوالے سے ایک مزدور شاہنواز کا کہنا تھا کہ گزشتہ چودہ روز سے ایک روپے
کا بھی کام نہیں کیا۔ کھانا پینا محال ہوگیا ہے، ہر چیز مہنگی ہے، کبھی
روزگار لگ گیا تو لگ گیا ورنہ ادھر ہی پڑے رہتے ہیں، ایک دن میں آٹھ نو سو
روپے کماتے ہیں اور آلو لے کر گھر جاتے ہیں، پتلے شوربے کا سالن پکاکر بچوں
کو کھلاتے ہیں۔
ایک نوجوان مبین خالد کا کہنا تھا کہ بہت دن بعد کام لگتا ہے اور اکثر دن بھر فارغ ہی گھومتا رہتا ہوں۔
پنجاب سے روزگار کی تلاش کیلئے کراچی آئے ایک نوجوان مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ
کام لگتا نہیں، سیلانی ویلفیئر پر جاکر کھانا کھتا ہوں۔ سارا دن دہاڑی کی
تلاش میں مارا مارا پھرتا ہوں۔