صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کے
ساتھ ہی شہری جوائنٹ روڈ پر قائم سوپ کی دکانوں کا رخ کرنے لگے۔ شہریوں کی
بڑی تعداد اپنے آپ کو موسم کی شدت سے محفوظ رکھنے کیلئے گرم گرم سوپ پینے
کو ترجیح دیتے ہیں۔
سردی میں اضافے کے ساتھ ہی سوپ کا ٹھیلہ لگانے والوں کی چاندی ہوگئی۔ یکے
بعد دیگرے سوپ کی دکانوں پر عوام کا رش بڑھتا ہی چلا جارہا ہے۔ کاروبار
چمکنے سے دکانداروں اور ریڑھی بان خوش دکھائی دیتے ہیں۔
سادہ سوپ تیس روپے اور انڈے والا سوپ پچاس روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
ایک شہری عبدالمنان کا کہنا تھا کہ موسم ٹھنڈا ہونے کے بعد دوستوں کے ساتھ سوپ پینے کیلئے آئے ہیں، ہمیں بہت مزہ آرہا ہے۔
کوئٹہ کے ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ ٹھنڈے موسم میں گرم گرم سوپ پینے کا
مزہ بھی آتا ہے۔ دوستوں نے طے کیا کہ سوپ پینے چلتے ہیں تو اسی لئے سوپ
پینے کیلئے آئے ہیں۔