Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 16, 2019 08:47 pm views : 443

Location : Supreme Court Of Pakistan

Islamabad- High Court did not follow our advises in granting bail to Nawaz,SC
  • Urdu

اسلام آباد، ہائیکورٹ نے نواز شریف کو ضمانت دینے میں ہماری ہدایات کو مدنظر نہیں رکھا، سپریم کورٹ

 سپریم کورٹ نے نواز شریف کی سزا معطلی کے خلاف نیب اپیل مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب ریفرنس میں نواز شریف کو ضمانت دینے میں ہماری ہدایات کو مدنظر نہیں رکھا۔
سپریم کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا معطلی کے خلاف نیب اپیل مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ نیب کی اپیل ایسے شخص کے بارے میں ہے جو پہلے ہی جیل میں ہے، قانون ضمانت کے مقدمہ میں خاتون کو رعایت دیتا ہے، تاہم ٹرائل کورٹ کی جانب سے کیپٹن صفدر کو دی گئی سزا کم ہے۔
پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تحریر کیا جس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ اپنی ہدایات میں کہہ چکی ہے کہ ضمانت سے متعلق فیصلے مختصر لکھیں جائیں، اس کے باوجود اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے حکم نامے میں سپریم کورٹ کی ہدایات کو مدنظر نہیں رکھا اور 41 صفحات پر ضمانت کا حکم جاری کیا۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ طے شدہ اصول کے مطابق ضمانت کے کیس میں میرٹس پر رائے نہیں دی جاسکتی، اس کے باوجود اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں ناصرف میرٹس پر رائے دی بلکہ حتمی نتائج بھی اخذ کئے اور مرکزی کیس کی سماعت کے دوران سزا معطلی کی درخواست کو سنا۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے لکھا کہ نیب مقدمات میں صرف غیر معمولی حالات میں ہی ضمانت دی جاسکتی ہے، جبکہ نوازشریف کے کیس میں کوئی غیر معمولی حالات نہیں تھے۔
سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے میں متعدد وجوہات ہونے کے باوجود مداخلت نہیں کررہے، ضمانت دینے اور ضمانت منسوخ کرنے کے قانونی نکات مختلف ہیں اور نوازشریف کی جانب سے ضمانت کے غلط استعمال کا نیب نے کوئی الزام نہیں لگایا۔

Recent News

Cristiano Ronaldo Islam conversion 1:14
Cristiano Ronaldo Islam conversion
Apr 04, 2026 01:00 pm
Iran Claims to Down US Fighter Jets 1:16
Iran Claims to Down US Fighter Jets
Apr 04, 2026 12:00 pm
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan 1:49
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan
Apr 04, 2026 11:00 am
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved