Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 16, 2019 09:06 pm views : 504

Location : Supreme Court Of Pakistan

Islamabad- SC orders advertisements for recovering ‘nalain-e-pak’
  • Urdu

اسلام آباد، بادشاہی مسجد سے چوری ہونے والے نعلین پاک کی بازیابی کیلئے میڈیا پر تشہیر کا حکم

 سپریم کورٹ نے بادشاہی مسجد سے حضور اکرمﷺ کے نعلین مبارک کی چوری سے متعلق کیس میں نعلین پاک کی بازیابی کے لیے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر تشہیر کا حکم دیا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ نعلین مبارک جب سے چوری ہوئے درخواست گزار ننگے پاؤں پھر رہا ہے، یہ تو ایسی نایاب چیز ہے جس کی قیمت ہی کوئی نہیں، اس معاملے کو ہم نے نہیں چھوڑنا، اپنے آرڈر میں لکھوادیں گے، پولیس بتادے کہ آئندہ کیا کرنا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے نعلین پاک کی چوری سے متعلق کیس کی سماعت کی، اس موقع پر نمائندہ پنجاب پولیس نے عدالت کو بتایا کہ نعلین مبارک 31 جولائی 2002 کو مغرب اور عشاء کے درمیان برونائی سے واپس آتے ہوئے چوری ہوئے، ہم نے اس پہلو کی تفتیش بھی کی نعلین مبارک اسمگل نا ہوگئے ہوں۔
نمائندہ پنجاب پولیس کے مطابق ہم نے نعلین مبارک کی پیمائش کرائی، فنگر پرنٹس کا جائزہ بھی لیا گیا اور موقع پر جو ایس پی گیا اس کے فنگر پرنٹس ملے، ایک دفعہ کراچی سے بھی خبر آئی ہم وہاں بھی گئے، اب ہمارے پاس اصل نعلین مبارک کی پہچان کا پیمانہ آگیا ہے۔
کمرہ عدالت میں نعلین مبارک کا ویڈیو کلپ چلایا گیا، چیف جسٹس نے استفسار کیا 'کیا ٹی وی یا اخبار میں تشہیر کی گئی تاکہ کوئی اللہ کا نیک بندہ ہمیں معلومات دے دے' جس پر نمائندہ پنجاب پولیس نے بتایا ہم نے 15 لاکھ انعام مقرر کیا ہے۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا 'مسلمانوں کے لیے نعلین پاک کی بہت اہمیت ہے، اس طرح کے تبرکات بین الاقوامی میوزیم میں پائے جاتے ہیں' جس پر نمائندہ پنجاب پولیس نے کہا ترکی کے 'توپ کاپی' میوزیم اور انگلینڈ کے میوزیم سے بھی چیک کیا۔
چیف جسٹس نے کہا پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو مذہبی فریضہ سمجھ کر اشتہارات چلانے چاہییں، ہمیں لگ رہا ہے کہ پولیس صحیح سمت میں کام کر رہی ہے، جو تبرکات ہمارے پاس موجود ہیں پنجاب حکومت ان کی حفاظت کرے اور تبرکات کو کیڑا لگنے سے محفوظ کیے جانے کے اقدامات کیے جائیں۔
سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ پولیس ہر تین ماہ بعد تبرکات سے متعلق رپورٹ جمع کروائے اور پنجاب حکومت باقی تبرکات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔
عدالت نے کہا کہ تبرکات کو محفوظ بنانے کے لیے شیشوں کے باکس میں محفوظ کریں اور اس معاملے میں جو بھی معاونت درکار ہوگی عدالت فراہم کرے گی۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایک معاملہ چندہ باکس کی چوری کا ہے، پچھلے سال 82 ملین روپے جمع ہوئے تھے۔
چیف جسٹس نے کہا سارے پیسے اوقاف کے پاس چلے جاتے ہیں، پھر اوقاف والے پیسے کھا جاتے ہیں، لوگ وہاں پیسے عقیدت سے دیتے ہیں، ان پیسوں سے مزارات کے کام ہونے چاہیں۔
سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ پنجاب حکومت آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لے اور بتائے کہ مزارات پر جمع شدہ رقم کس مد میں خرچ ہونی چاہیے۔

Recent News

Cristiano Ronaldo Islam conversion 1:14
Cristiano Ronaldo Islam conversion
Apr 04, 2026 01:00 pm
Iran Claims to Down US Fighter Jets 1:16
Iran Claims to Down US Fighter Jets
Apr 04, 2026 12:00 pm
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan 1:49
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan
Apr 04, 2026 11:00 am
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved