Jan 16, 2019 09:09 pm
views : 428
Location : Domestic Place
Karachi- Google glitch depicts incorrect Pakistani rupee value against US dollar
کراچی، گوگل نے راتوں رات ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر بڑھا دی
سرچ انجن گوگل نے راتوں رات ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بڑھادی۔
دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے گزشتہ رات امریکی ڈالرکے مقابلے میں
پاکستانی روپے کی قدر بڑھادی۔ گوگل کرنسی کنورٹرروپے کے مقابلے امریکی
ڈالرکی قدر76 روپے 25 پیسے دکھانے لگا جب کہ پاکستانی روپے کے مقابلے
امریکی ڈالر کی قدر 140 روپے 14 پیسے ہے۔ گوگل نے اچانک ہی راتوں رات ڈالر
کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں 63.89 روپے کا اضافہ کردیا۔
صرف ڈالرہی نہیں بلکہ گوگل برطانوی پاؤنڈ 98 روپے 12 پیسے، یورو کی قدر 87
روپے، یو اے ای درہم 20 روپے 76 پیسے اور سعودی ریال 20 روپے 33 پیسے
دکھانے لگا۔ گوگل کے اچانک ڈالر کی قدر میں کمی اورپاکستانی روپے کی قدر
میں اضافہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
بعد ازاں سرچ انجن گوگل نے تقریباً تین گھنٹے بعد اپنی غلطی درست کرلی اور
واپس پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدربڑھاکر 140 روپے 14 پیسے دکھانے
لگا۔
یہ سب معاشی اعددو شمار اور ایکسچینج ریٹ فراہم کرنے والی سروس 147مارننگ
اسٹار148 کے سرورز میں آنے والی غلطی کی وجہ سے ہوا جو دنیا کے تمام بڑے
سرچ انجنز کو کرنسی ایکسچینج ریٹ فراہم کرتی ہے۔
واضح رہے کہ روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں گزشتہ ماہ اضافہ ہوا تھا
اوراوپن مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالرکی قدرمیں مزید 50 پیسے اضافے کے
نتیجے میں ایک امریکی ڈالر کی قدر140 روپے تک جا پہنچی تھی۔