شہر اقتدار پشاور صدر میں تندوری چائے کا ان دنوں خوب چرچا ہے۔ اس چائے کی
خاص بات یہ ہے کہ اس کو تندور کے پکے پیالے میں پیش کیا جاتا ہے۔ چائے میں
مٹی کی خوشبو اس کے مزے کو دوبالا کردیتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس کا
ذائقہ لاجواب ہے۔
تندوری چائے کا نہ صرف ذائقہ منفرد ہے بلکہ اس کو پیش کرنے کا انداز بھی
چائے کے چاہنے والوں کو خوب بھارہا ہے۔ پیالے تندور میں گرم ہوتے ہیں او
رپھر ان میں چائے ڈالی جاتی ہے خاص لوازمات کے ساتھ تیار کی گئی چائے۔
پشاور کی ثقافت کی عکاسی کرتا ماحول تندوری چائے کا لطف دوبارہ کردیتا ہے۔
اس چائے کی چاہت میں صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ غیر ملکی بھی یہاں آتے ہیں
اور سیلیفاں بناتے اور موج مستی کرتے ہیں۔
ڈھابے کے مالک محمد نوازنے بتایا کہ سادہ چائے سے لے کر کئی ذائقوں میں
تندوری چائے دستیاب ہے تاہم زعفرانی چائے کی طلب زیادہ ہے۔ تندوری چائے کا
مزہ چکھنے شہر بھر سے لوگ آرہے ہیں۔ ہم نے سنا تھا کہ لاہور، اسلام آباد
اور کراچی میں بھی اس طرح کی چائے کے ڈھابے ہیں جس کے بعد ہم نے پشاور میں
شروع کیا۔ ماشاء اللہ بہت اچھا جارہا ہے ،یہ ہم کاروبار ایک ماہ سے ہم
چلارہے ہیں، بارش کے بعد بہت لوگ تندوری چائے کیلئے رجوع کرتے ہیں جسے بہت
پسند کیا جارہا ہے۔
تندوری چائے پینے کیلئے آنے والے طالبعلم تنویر الحق کا کہنا تھا کہ سردی
کا موسم تھا، میں دوستوں کے ساتھ تندوری چائے پینے آیا ہوں، تندوری چائے کا
نام سنا تھا، ذائقہ بھی بہت منفرد ہے، اب ہم روزانہ تندوری چائے پینے آئیں
گے۔
ایک اور نوجوان جمشید عزیزکا کہنا تھا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ انجوائے
کررہا ہوں۔ تندوری چائے کی بہت تعریفیں سنی تھیں، ڈھابے کو بہت اچھے طریقے
سے سجایا گیا ہے، خوشی کی بات ہے کہ پشاور میں بھی نت نئی چیزیں آرہی ہیں
جو کہ بہت اچھا ہے۔