Jan 16, 2019 09:36 pm
views : 549
Location : Domestic Place
Lahore- Season Fruit Orange
لاہور، کینو کا ترش ذائقہ کیلوریز میں کم مگر غذائی اجزاء سے بھرپور
کہا جاتا ہے کہ دنیا کا سب سے بہترین کینو پاکستان میں ملتا ہے اور یہ کہنا
بے جا بھی نہیں ہے۔ کینو کا ترش ذائقہ کیلوریز میں کم مگر غذائی اجزاء سے
بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں موجود وٹامنز اسے بہترین پھل بناتا ہے۔مالٹے کا
ذائقہ لوگوں کے دلوں کو خوب بھاتا ہے جب ہی تو ہر سال یہ اس موسم میں سب
سے زیادہ فروخت ہونے والا پھل ہے ۔
اس پھل کی چند بہترین خوبیوں میں سے ایک معدے میں اس کا آسانی سے جذب ہونا
اور نظام ہاضمہ پر دباؤ ڈالے بغیر اسے بہتر بنانا ہے اگر معدہ کمزور ہے یا
بدہضمی کا مسئلہ ہے تو ناشے میں اس پھل کو کھانا چاہیے اور دن میں دو بار
کھانا موثر نتائج دینے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
ایک پھل فروش نظام الدین کا کہنا تھا کہ کینو بہت اچھا پھل ہے، موسم کے
اعتبار سے لوگوں کو کھانا چاہیے، یہ شکری مالٹا ہے ،لوگ اسے بہت زیادہ پسند
کرتے ہیں، یہ کٹھا نہیں ہے، اس کے سائڈ افیکٹ بھی نہیں ہوتے۔
ایک اور مالٹا فروش محمد لیاقت کا کہنا تھا کہ مالٹا ہم کبھی منڈی تو کبھی
سرگودھا مالٹا منگواتے ہیں ص، یہ پھل بہت فائدہ مند ہے، اس کا جوس پینا
چاہیے، لوگ کافی تعداد میں لے کر جاتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے ہر نعمت موسم کے
مطابق پیدا کی ہے۔