Jan 16, 2019 09:37 pm
views : 466
Location : Fateh Baagh
Karachi- Water Treatment Plants Project Complete in district Central
کراچی، ناقابل استعمال پانی موثر بنانے کیلئے بلدیہ ضلع وسطی میں پانچ ٹریٹمنٹ واٹر پلانٹس لگانے کا منصوبہ مکمل
ملک بھر میں قلت آب کے پیش نظر ناقابل استعمال پانی کو موثر بنانے کیلئے بلدیہ ضلع
وسطی اور نجی این جی او کے اشتراک سے پانچ ٹریٹمنٹ واٹر پلانٹس لگانے کا
منصوبہ مکمل کرلیا گیا۔ منصوبے کے تحت ضلع وسطی کے فتح باغ میں ایک واٹر
ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کردیا گیا جو روزانہ کی بنیاد پر 50 ہزار گیلن پانی کو
صاف کرے گا جس کے بعد باؤزر اور ٹینکرز کے ذریعے مختلف پارکوں کو پانی کی
ترسیل یقینی بنائی جاسکے گی۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر پارکس ضلع وسطی ندیم حنیف کا کہنا تھا کہ اس سے قبل
میٹھے پانی کو استعمال میں لایا جاتا تھا کیونکہ پینے کے پانی کی قلت ہے تو
اس تناظر میں یہ منصوبہ نہایت ہی سود مند ثابت ہوگا اور اس منصوبے کے تحت
سیوریج کا پانی جو نالوں میں جاکر ضائع ہوجاتا تھا اب اس کو استعمال کے
قابل بنایا جاسکے گا۔
ا نہوں نے بتایا کہ پانچ ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب سے روزانہ کی بنیاد پرتین
لاکھ گیلن پانی کو استعمال کے قابل بنایا جاسکے گاجس کی مدد سے گرین بیلٹس
اورپارکس میں پلانٹیشن کے کام میں آسانی پیدا ہوگی۔ سب سے اچھی بات یہ ہے
کہ ڈی ایم سی کا ایک پیسہ بھی اس منصوبے پر خرچ نہیں ہورہا، گرین انیشیٹو
این جی او ڈی ایم سی کو تحفے کے طور پر یہ پلانٹس دے رہی ہے۔