کوئٹہ، محض دو منٹ میں 221 ککس لگاکر فٹبال کو ہوا میں اچھالنے کی صلاحیت رکھنے والا ننھا فٹبالر
صوبہ بلوچستان کے علاقے دکی سے تعلق رکھنے والا 7 سالہ ننھا فٹبالر احسان
اللہ جو محض دو منٹ میں 221 ککس لگاکر فٹبال کو ہوا میں اچھالنے کی صلاحیت
رکھتا ہے۔ ننھے فٹبالر کو ایک اچھے پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔ اس ضمن میں ننھے
فٹبال احسان اللہ نے وزیرا علیٰ بلوچستان جام کمال سے وزیرا علیٰ ہاؤس میں
ملاقات کی۔
ننھے فٹبالر نے وزیرا علیٰ بلوچستان جام کمال کے سامنے فٹبال کو ککس لگانے
کا مظاہرہ بھی کیا، جس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ
ننھا فٹبالر احسان اللہ صوبے کا فخر ہے، حکومت ہر سطح پر کھیلوں کو فروغ
دینے میں کردار ادا کررہی ہے۔
وزیرا علیٰ بلوچستان جام کمال نے ننھے فٹبالر احسان اللہ کو نئی کٹ ، جوتے،
فٹبال ٹرافی اور دیگر تحائف کے علاوہ ایک لاکھ روپے انعام سے بھی نوازا۔
وزیرا علیٰ بلوچستان نے ننھے فٹبالر کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔